محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارشوں کی نوید سنا دی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، لیہ ، بھکر،ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لا ہور ، اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، نوشکی ، خاران اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں