آج کہاں کہاں موسلادھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز موسم کی فورکاسٹ جاری کر دی۔

اسلام آباد میں منگل کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کی توقع۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، چارسدہ، مردان، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ پنجاب کےبیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، لیہ ، بھکر،ڈی جی خان اور گردونوح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، قلات، خضدار،بارکھان، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں