محکمہ موسمیات نے مسلسل کتنے دن بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

6 اور 7 نومبر کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جب کہ 8 سے 9 نومبر ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ 6 سے 7 نومبر کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 7 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ ،بھکر ،سرگودھا ،میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بارش کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، سموگ ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے اتوار کو جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند/سموگ کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، منڈی بہاالدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر ملک کے مغربی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت لیہہ منفی 05، سکردو منفی 03 اور کالام منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں