گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاوالدین،جو ہر آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05،اسکردو منفی03اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close