کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے اپنی فورکاسٹ میں ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک جبکہ شمالی/مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش /بونداباندی کا امکان بتایا ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں سرد رہے گا۔ صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاوالدین، جو ہر آباد،فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ نوکنڈی ، چاغی، خاران،پنجگور، کیچ ، واشک ،نوشکی،خضدار اور قلات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں