آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ با رش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ با رش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں منگلا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دہا، منڈی بہائوالدین،جو ہر آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 25، بالاکوٹ 19، سیدو شریف 17، کاکول 09، مردان 08، چراٹ ،پٹن 02، با چا خان ( ائر پورٹ)01،، پنجاب میں اٹک 06، کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ، سٹی 03)، گلگت بلتستان میں ہنزہ09 ، گوپس ،بگروٹ میں 02 ملی میڑ بارش ریکارڈ ہو ئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت : لہہ میں منفی01اور کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close