کراچی میں مزید کتنے دن تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی؟

کراچی(آئی این پی)کراچی میں موسم مزید تین دن تک گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں منگل تک گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہیکہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں شہر میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور رات میں 55 فیصد تک ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے سرجانی کے علاقے سیکٹر 10/1 پہنچا تھا کہ پی ایم ٹی مافیا نے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close