بحیرہ عرب میں نئے سمندری طوفان کا رخ پاکستان کی جانب، الرٹ جاری

کراچی (پی این آئی) بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان’ تیج ‘کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close