محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔مردان، نوشہرہ،پشاور، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، منڈی بہاؤالدین ، میانوالی ، میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور، قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورگجرات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پنجگور اور تربت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں