بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔ جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، البتہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، اس کے علاوہ اوکاڑہ ، بہاولنگر اور گردونواح میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجگور، تربت، آواران،لسبیلہ اور خاران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں