اسلام آباد(پی این آئی) منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منگل صبح کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ، کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، نورپورتھل، ساہیوال ،بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم زیارت، خضدار، لسبیلا، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں