بارشیں مزید کتنے روز تک جاری رہیں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر،ایئرپورٹ، گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر مقامات پر صبح کے وقت بونداباندی ہوئی ،شہر میں شام کے اوقات میں بھی موسم خوشگوار رہا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے،جس کے باعث کراچی میں بھی آئندہ دو روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close