لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
اس دوران بعض مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع۔ اتوار(رات) سےمنگل کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ۔اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ خازی خان، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،بہاولپور،رحیم یار خان، خانپوراور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، بھکر، لیہ، اور حافظ آبادمیں چند مقامات پرآندھی /موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم زیارت، قلات، خضدار، لسبیلا، موسیٰ خیل ، ژوب، کوہلو ، بارکھان، کوئٹہ ، کیچ، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں / آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور،سکھر، خیرپور، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، نواب شاہ، سانگھڑ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں تیز ہوائیں / آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں