آج سے بارشیں شروع، پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آج سے اگلے 5 روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ اور برف باری کا امکان ہے۔۔۔۔۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 17 اور 18 اکتوبر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close