آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم شا یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان اور پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں