محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16 سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے ملک بھر میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے،اس سسٹم سے کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا دوسرا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہو گا اور اس سسٹم کے دوران معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close