بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:لاہور( لکشمی چوک 58، تاج پورہ 47، گلشن راوی 43، مغل پورہ 41،ایئر پورٹ 39، قرطبہ چوک 36، سٹی 27، شاہی قلعہ 25، گلبرگ 21، اپر مال 20، اقبال ٹاؤن 18، سمن آباد 13، فرخ آباد 13، نشتر ٹاؤن، چوک ناخدا 05 ، جوہر ٹاؤن 02)،گوجرانوالہ 43، حافظ آباد 41، ، نارووال 17، چکوال 14، اسلام آباد (زیروپوائنٹ12، گولڑہ 11، ایئر پورٹ 05، بوکڑہ ،سیدپور 03)، سیالکوٹ (سٹی 12، ایئر پورٹ 09)، منڈی بہاؤالدین08، مری،گجرات 07، منگلہ 06، راولپنڈی ( چکلالہ05،شمس آباد04، کچہری03)، جہلم 03، اٹک 02،خیبر پختونخوا: کاکول 09، چراٹ 07، مالم جبہ، باچا خان ایئر پورٹ03، پشاور ، مردان 02، بالاکوٹ ، دروش 01، کشمیر: راوالاکوٹ 08، کوٹلی 07، مظفر آباد( ایئر پورٹ 05، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان :بابوسر 08، استور، اسکردو 04، چلاس ، ہنزہ02 اور بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیرآباد41 ،سکرنڈ، ٹنڈو جام ، تربت اور حیدر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close