اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب بشمول راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور اس کے نتیجے میں کم درجہ حرارت کی توقع ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالا کوٹ، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ اور مزید علاقوں میں بارش، تیز ہوائوں، برفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح بالائی اور وسطی حصوں (پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بنوں) میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔واضح رہے کہ ہ اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی سلسلوں کا اغاز ہونے جا رہا ہی- ماہ اکتوبر 2 سے 3 نومبر 2 اور دسمبر 3 سے 4 مختلف شدت اور دورانیے کے بارش کے سپیل ملک کے طول و عرض کو متاثر کر سکتے ہیں- امسال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے۔ جس کے باعث برفانی علاقوں میںزبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے اور وقت سے پہلے موسم سرما کی آمد متوقع ہے۔
لگاتار بارشوں کے سپیل نومبر تا مارچ جس کے باعث ریکارڈ شدت کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ شدید موسمیاتی حالات بمع ڑالہ باری کا خطرہ ہر مغربی سلسلے میں ہمراہ ہو گا-ملک گیر بارشوں کے سلسلے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثر کریں گے – کراچی میں بھی زبردست موسم سرما جانے اور بہترین اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں