سردیاں آگئیں، بابوسرٹاپ پر برفباری شروع، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

مانسہرہ (پی این آئی) سردیاں آگئیں ۔۔ ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر موسم سرما کی برف باری شروع ہوگئی۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق کسی قسم کےحادثے سے بچنے کیلئےبابوسرٹاپ روڈ کو برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ مسافروں اورسیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کیلئے قراقرام ہائی وے کا استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close