محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان جبکہ دیر ، سوات، چترال، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ۔

جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالاکوٹ اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد،سبی 42 اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں