محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، شمالی مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ دنوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت کم ہونے پر پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں، بشمول کراچی، میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تربت میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں