موسلادھار بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

پشاور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں برفباری اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں برفباری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم چترال، دیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد، دالبندین، دادو 41، تربت ، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے موسم کے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ہفتہ کو دن کے دوران گرم رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کےاوقات میں گرم رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close