موسم سرما سے متعلق ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) رواں سال سردیاں خشک ہوں گی، لاہور میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔ ماہرِ ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے اہم پیشگوئی کر دی۔[

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہے کہ لاہور میں رواں سال زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔ لاہور کا کم سے کم درجۂ حرارت 5 یا 6 رہے گا، سردیوں کا دورانیہ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔جنوری میں 1 یا 2 مرتبہ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے،رواں سال سردیاں خشک ہوں گی بارش کا امکان انتہائی کم ہے، خشک سردی کی وجہ سے آنکھ، ناک، گلے اور سانس کا مرض زیادہ ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کے بعد سموگ کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، سموگ کی شدت گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close