کراچی کے درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی کا امکان

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ جمعرات اور جمعہ کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close