آج کڑاکے کی گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کی پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم کے دوران شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close