تیز ہوائیں اور موسلادھار بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بھی جاری کر دیں، محکمہ موسمیات نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تیز آندھی، شدید بارشوں کے دوران عوام محفوظ مقامات پر رہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، ہواؤں کے باعث کل اور 29 ستمبر کو ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو گی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔کوہاٹ، پشاور،صوابی، کرم،بنوں،مری،گلیات، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے لاہور،راولپنڈی،چکوال،سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ آندھی، جھکڑ، شدید بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معملات ترتیب دیں ،سیاحوں کو بارش کے دوران نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ، تربت، سبی، شہید بینظیر آباد اور دادو میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close