موسم سرما کا باقاعدہ آغاز، شمالی علاقوں میں پہلی برفباری ہوگئی

وادی نیلم (پی این آئی) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے کئی علاقوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ آزاد کشمیر میں نیلم کے بلند و بالا پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، وادی نیلم کی چوٹیوں پر 1 فٹ سے زائد برف پڑگئی ۔ برفباری کے بعد مقامی لوگوں نے بھی گرم کپڑے زیب تن کرلئے، انگیٹھیوں ،چولہوں کی فعالیت کا اہتمام شروع کردیاگیا۔ قبل ازوقت برفباری سے رتی گلی جیسے مقامات پر جانیوالے سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ جبکہ وادی کاغان کے پہاڑوں پر بھی رات گئے برفباری سے موسم سرما کا آغاز ہو گیا۔ پہاڑوں پر برفبای کے بعد وادی کے قدرتی حسن اور بابو سر ٹاپ ،جھیل سیف الملوک،سری پایہ، کوہ مکڑا پر سردی میں اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب ضلع استور کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت برزل ٹاپ اور دیوسائی ایریاز میں تقریبا ایک اینچ تک تازه برف پڑ چکی ہے، جس باعث برزل ٹاپ اور دیوسائی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث گا ڑیاں پھسلنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ استور نے سیاحوں اور علاقے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے تک برزل ٹاپ کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ دیامر نے بھی بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ ناران بابو سر ٹاپ پر برفباری ہونے کی وجہ سے ملک بھر سے آنے والوں سیاحوں پر موسم ٹھیک نہ تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلع دیامر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بابوسر ٹاپ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس باعث بابوسر ٹاپ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برف باری کے باعث پھسلن کا اندیشہ ہے،لہٰذا اس بابت مطلع کیا جاتا ہے کہ موسم بہتر ہونے تک بطرف بابوسر ٹاپ سے سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کسی قسم کا نقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں