محکمہ موسمیات نے تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سےزیادہ بارش پنجاب میں مری، اوکاڑہ 45، راولپنڈی (کچہری 31، چکلالہ 21،شمس آباد 13)،فیصل آباد28، اٹک 26، نور پور تھل 16، سرگودھا12، منگلہ 11،جوہر آباد 09، اسلام آباد(بوکڑا 23، ایئرپورٹ، زیرو پوائنٹ 09،سیدپور 07، گولڑہ 05)، چکوال 04، حافظ آباد 02، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 40، پشاور(ایئر پورٹ ، سٹی)، کاکول ، باچا خان (ایئر پورٹ)18، مالم جبہ 15، دیر(لوئر06، بالائی 02)، سیدو شریف 06، پٹن 05، ڈیرہ اسماعیل خان ، چراٹ 01،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ28،کوٹلی 15، مظفر آباد (ایئر پورٹ، سٹی ) 11، راولاکوٹ 03، گلگت بلتستان میں گوپس ، سکردو، بونجی04، بگروٹ ، ہنزہ، استور اوربابوسر میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 41، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close