محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر لاہور پر بادلوں کا راج، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چترال

، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ،لکی مروت، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی امید ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں