بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی ہے، محکمہ موسمیات نے سردی کا باقاعدہ آغاز ہونے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث موسم کے پیٹرن میں تبدیلی آگئی ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ابھی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنا باقی ہے جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق محسوس کیا جارہا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سردی کے باقاعدہ آغاز میں ابھی ایک اسپیل اور بارشوں کا آنا ہے۔بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہے جس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باوجود درجہ حرارت میں فوری نمایاں کمی آنے کا امکان نہیں،ابھی اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے ، آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close