بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہی بارشیں۔۔ جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ، اس کے علاوہ دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ لاہور ، مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close