محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)شہر قائد کے کئی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ چند گھنٹوں میں گڈاپ، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن، گلشن حدید،گلشن معمار سمیت سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن اور ملیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق منگل سے جمعرات تک شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ کے علاقوں چند گھنٹوں میں نوری آباد، کاٹھور، ٹھٹہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close