گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ملک بھر میں بارشیں، سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) لاہور میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

لاہور میں سیاہ بادلوں کی انٹری کے بعد تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے گلبرگ،فیروز پور روڈ،مال روڈ،کینال روڈ پر بارش ہوئی ۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔جنوب مغرب سے18سے27کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close