کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے مشکل موسم کی پیشنگوئی کر دی

کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 18سے20ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا 18سے20ستمبرکیدوران کراچی میں وقفیوقفیسیبارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شام سیمون سون ہواؤں کاسلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اتوار کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی کے حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی شدت 32 سے 34 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔جامشورو،ٹھٹھہ،عمرکوٹ،تھرپارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج سے 19ستمبر کے دوران خیرپور،بدین،سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close