کہاں کہاں بارشوں کے امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بھی بارش کے 60 فیصد امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے 20ستمبر تک بارش کا امکان ہے ۔جبکہ گزشتہ روز شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح شہر کے ایئرکوالٹی اینڈیکس کی شرح 143 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سوموار کو بھی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،بالائی، جنوبی پنجاب،جنوبی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ،خیر پور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اس حوالے سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے بتایا کہ ہیوی مشینری اور سٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 20 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کی نگرانی کی جا رہی ہے تاہم ابھی صورت حال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر پانی کے بہاؤ کا لیول 4 فٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close