بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ خلیج بنگال سے بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے سے اسلام آباد اور لاہور سمیت شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لوڈشیڈنگ، حبس اور گرمی کے مارے شہریوں کو قدرت نے بڑا ریلیف دیدیا، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں میں پانی اٹھائے بادلوں نے اپنا بوجھ ہلکا کر دیا۔محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش برسانے والے نئے سسٹم کے تحت 20 ستمبر تک بیشتر علاقوں میں مینہ برسنے کی نوید سنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close