محکمہ موسمیات کی 15 ستمبر سے بارشوں کی پیشگوئی، کن شہروں میں جل تھل ہو گا؟

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اور مری سمیت صوبہ پنجاب کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close