مسلسل 6 دن بارشوں کی پیشنگوئی نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلسل 6 دن بارشوں کی پیشنگوئی نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔۔ محکمہ موسمیات نے 15سے 20ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے خلیج سے ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونگی،16 ستمبر سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی،رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 ستمبر تک ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، 16 سے 20 ستمبر تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 ستمبر لکی مروت، فیصل آباد، کرک میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،17 سے 19 ستمبر تک سوات، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 16 سے 18 تک مری، گلیات، کشمیر، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close