محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آبادمیں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اور گردونواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں