بارشوں کا سلسلہ ابھی رُکنے والا نہیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):پنجاب : اسلام آباد ( سیدپور، زیرو پوائنٹ 39، گولڑہ 30، ایئر پورٹ 14، بوکرا 13)مری 26، راولپنڈی (شمس آباد 21، چکلالہ 20، کچہری 12) ، اٹک 12، منگلہ، سیالکوٹ 02، چکوال، جہلم، گجرات 01،خیبر پختونخوا: مردان 17، کاکول 14، دیر (زیریں 05، بالائی 02) ، مالم جبہ03،سیدو شریف 02، کشمیر: کوٹلی 10، گڑھی دوپٹہ، راوالاکوٹ 01، گلگت بلتستان: ہنزہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین اور سبی میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں