اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ، اسلام آباد میں بعد دوپہر یا شام چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دیر،چترال ، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان ،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد دوپہر یا شام مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں