6ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں۔۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50 ہزار 508کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 67ہزار 110 اور اخراج 53 ہزار188 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72ہزار 316کیوسک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ تمام بڑے درؤیاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close