محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کردی؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اسلام آبادمیں موسم مرطوب/مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ خیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم دیر،چترال،مانسہرہ،بالاکوٹ،صوابی،پشاور،مردان،خیبر،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ صوبہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال،میانوالی ،سرگودھا،گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین 44، سبی، چلاس اور بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں