ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی لیکن وہ چند علاقے جہاں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم دیر اور کوہستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم پنجگور، آواران اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آبادمیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں