خطرناک طوفان ساحل سمندر سے ٹکرا گیا، سائرن بجا دیے گئے، موسلادھار بارشیں شروع

تالاہاسی (پی این آئی)سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان 125 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ مغربی ساحلوں سے ٹکرایا۔

زیر اثر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں، جس کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ساحلی علاقوں سے لوگ انخلا کر رہے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوچکے۔فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں، ٹامپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہوچکی ۔طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close