اسلام آباد(پی این آئی)خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ شام/رات میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے ۔گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں