اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مردان 30، تخت بھائی 29، دیر (بالائی 25، زیریں 08)، کاکول 26، کالام 20، مالم جبہ 10، پتن 08، سیدو شریف 07، پاراچنار 02، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی) 01، کشمیر میں کوٹلی 26، گڑھی دوپٹہ 19، مظفرآباد (ایئرپورٹ اور سٹی 02) پنجاب میں منگلا 21، جہلم 18، راولپنڈی (چکلالہ 19، شمس آباد 06)، اسلام آباد (بوکرا 17، سید پور 08، زیرو پوائنٹ 04، گولڑہ 01)، لاہور (گلبرگ 15، سٹی 11، سمن آباد، اقبال ٹائون 05، لکشمی چوک 04۔ شاہی قلعہ 04، اپر مال 03، گلشن راوی 02، نارووال 17، اٹک 05، بھکر 02، مری 03، گوجرانوالہ 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 06، سکردو 08، استور 07، بونجی اور گوپس 01بلوچستان میں بارکھان میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں