تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔خیبرپختونخوا چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پنجاب میں مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور، سا ہیوال، فیصل آباد، جھنگ ، ٹو بہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ ،نارووال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،لاہور ، گوجرانوالہ اورگجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، موسی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/ موسلا دھار بارش متوقع۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close