جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کب ہو گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں شام کے وقت کالی گھٹائیں چھا نے کے بعد سے چند مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور حبس کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے، 27 اگست تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔شہر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close