محکمہ موسمیات نے مزید 5 روز تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

پشاور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں کل سے پانچ روز تک مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی انتظامات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 23 اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔دوسری جانب ۔سوات،کوہستان،بونیر،صوابی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،مردان میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاو میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close